اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.11 قیمت فروخت : 376.78
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.84 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورہ سری لنکا: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری، پیر کو ٹیم منزل کی جانب روانہ ہوگی

16 Jul 2026
16 Jul 2026

(ویب ڈیسک)دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کامختصر تربیتی کیمپ نیشنل بینک اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر جاری ہے، ٹیم مینٹور اور کیمپ کمانڈنٹ وہاں ریاض کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے بھرپور مشکوں کا سلسلہ جاری رکھا جن میں جسمانی ورزشوں کے سات فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس بھی شامل تھی،کیمپ اتوار تک جاری رہے گا، اگلے روز پاکستان ویمن ٹیم اپنی منزل کی جانب روانہ ہو جائے گی۔

پاکستان اور سری لنکا کی ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے  اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، ون ڈے  سیریزکے میچز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جو ورلڈ کپ کوالیفیکیشن بھی ہے،سوریاویوا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر پہلا ون ڈے23 جولائی دوسرا ون ڈے 25 جولائی اورتیسرا ون ڈے 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ  31 جولائی،دوسرا میچ  2اگست اورتیسرا ٹی ٹوئنٹی 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی  آل راؤنڈر کپتان فاطمہ ثناء انگلینڈ کی لیگ دی ہنڈریڈ میں تاریخی معاہدے کے باعث صرف ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب ہوں گی جس کے بعد وہ انگلینڈ روانہ ہو جائیں گی اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے