اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

16 Jul 2026
16 Jul 2026

(لاہور نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم ارجنٹینا نے اہم مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دو گول سکور کیے، جبکہ انگلینڈ صرف ایک گول کرنے میں کامیاب رہا۔

انگلینڈ کی جانب سے واحد گول انتھونی گورڈن نے کیا، ارجنٹینا کی طرف سے اینزو فرنانڈیز نے 85ویں منٹ میں گول سکور کیا جبکہ لاٹارو مارٹنیز نے انجری ٹائم میں گول کرکے ٹیم کو جیت دلائی۔

اس فتح کے ساتھ ارجنٹینا اب سپین کے خلاف فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میچ کیلئے میدان میں اترے گا، جبکہ انگلینڈ کو تیسری پوزیشن کے پلے آف میچ میں فرانس کا سامنا کرنا ہوگا۔

ارجنٹینا کی کامیابی پر شائقینِ فٹبال نے بھرپور جشن منایا، جبکہ ٹیم کی منظم حکمتِ عملی، مضبوط دفاع اور بروقت گولز نے اسے ایک اور عالمی اعزاز کے قریب پہنچا دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے