اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.11 قیمت فروخت : 376.78
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.84 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کرکٹرز کیلئے طویل دورانیے کے کیمپس میں پیڈل اسپورٹس کھیلنا لازمی قرار

16 Jul 2026
16 Jul 2026

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹرز کے لیے طویل دورانیے کے کیمپس میں پیڈل اسپورٹس کھیلنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پیڈل اسپورٹس کی سہولت قائم کر دی گئی ہے۔

پیڈل اسپورٹس کے لیے قومی کرکٹرز کو دور نہیں جانا پڑتا بلکہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ وہ پیڈل اسپورٹس کا شوق بھی پورا کر سکتے ہیں اور اپنی فٹنس کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے جیو نیوز کو بتایا کہ پیڈل اسپورٹس کھیلنے میں آسان ہے اور فٹنس کے لیے اچھا ہے، یہ گیم شوق سے کھیلا جاتا ہے، پہلے کھلاڑی پیڈل کھیلنے کے لیے دور جاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو طویل کیمپس کے دوران ایسا ماحول اور سہولیات دیں جس سے ان کا کھیل بہتر ہو ۔

عاقب جاوید نے کہا کہ طویل کیمپ میں ضروری نہیں ہے کہ کھلاڑی صرف کرکٹ کھیلیں،  ہر دوسرے روزپیڈل اسپورٹس کھیلنا لازمی ہے، کھلاڑی 40 منٹ تک پیڈل کھیل سکتے ہیں، اس کھیل سے فٹنس بہتر ہو گی اور موو منٹ کی وجہ سے فیلڈنگ سے بھی اس کھیل کا سو فیصد تعلق ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ باسکٹ بال کورٹس بھی منصوبے کا حصہ ہیں، باسکٹ بال کھیلنے سے بھی کرکٹرز کو فائدہ ہو گا، کرکٹرز کے لیے گیم روم بھی بنا رہے ہیں جہاں اسنوکر سمیت دیگر کھیل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ  دنیا بھر کے کھلاڑی صرف اپنا کھیل ہی نہیں کھیلتے بلکہ دیگر کھیلوں میں بھی حصہ لیتے ہیں اور فائدہ اٹھاتے ہیں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے