اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب میں ہسپتالوں کی گریڈنگ کے لئے نیا مینوئل تیار

10 Jul 2026
10 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہسپتالوں کی گریڈنگ کے لیے نیا مینوئل تیار کر لیا، جس کے عملی نفاذ سے قبل پائلٹ ٹیسٹنگ کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس مقصد کے لیے ماہرین صحت سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں تاکہ نظام کو مزید مؤثر اور قابلِ عمل بنایا جا سکے۔

یہ فیصلہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ثاقب عزیز کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں سرکاری اور نجی بڑے ہسپتالوں کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے آن لائن شرکت کی، جبکہ راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے مختلف ہسپتالوں کے سربراہان بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق احمد نے ہسپتالوں کی گریڈنگ کے لیے تیار کیے گئے مینوئل اور اس کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ مینوئل کے باضابطہ اجرا سے قبل اسے آزمائشی بنیادوں پر نافذ کیا جائے گا تاکہ حاصل ہونے والی تجاویز اور تجربات کی روشنی میں ضروری بہتری لائی جا سکے۔

ڈاکٹر ثاقب عزیز نے کہا کہ ہسپتالوں کی گریڈنگ کا فریم ورک بین الاقوامی تجربات اور معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے اس نظام کے ذریعے مریضوں کو مختلف علاجگاہوں کے معیار سے متعلق مستند معلومات دستیاب ہوں گی، جس سے وہ بہتر اور باخبر فیصلہ کرتے ہوئے مناسب ہسپتال کا انتخاب کر سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے