اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

11 Jul 2026
11 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کوخیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ (کے سی ایل) کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کی لانچنگ تقریب 18 جولائی کو شام 6 بجے پشاور کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگی۔

شاہد آفریدی نے خیبر پختونخوا، خصوصاً پشاور کے عوام اور کرکٹ شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اس تاریخی تقریب میں شرکت کریں، نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کریں اور صوبے میں کرکٹ کے اس نئے سفر کا حصہ بنیں۔

خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کے لیگ کمشنر اور سابق قومی کپتان یونس خان بھی اس منصوبے کے اہم ستون کے طور پر تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ پاکستان کے متعدد معروف سابق اور موجودہ انٹرنیشنل کرکٹرز بھی اس تاریخی تقریب کی رونق بڑھائیں گے۔

واضح رہے کہ تقریب کے دوران لیگ کی باقاعدہ تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا جبکہ صوبہ بھر میں ہونے والے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز، لیگ کی اہم تفصیلات، آئندہ سرگرمیوں اور دیگر بڑے اعلانات بھی کیے جائیں گے۔

کے سی ایل انتظامیہ نے عوام، خصوصاً فیملیز، کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں جبکہ شائقین کی شرکت کے لیے فری ٹکٹس بھی مختص کیے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے