اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ورلڈکپ: سپین بیلجیئم کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

11 Jul 2026
11 Jul 2026

(لاہور نیوز) فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں سپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

لاس اینجلس میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں سپین نے بیلجیئم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی، سابق عالمی چیمپئن سپین کی جانب سے پہلا گول فیبیان نے 30 ویں منٹ میں کیا جس کے بعد بیلجیئم کے ڈی کیٹالا نے41 ویں منٹ میں گول برابر کر دیا۔

ٹورنامنٹ میں سپین کی ٹیم کے خلاف پہلا گول سکور کیا گیا، میچ کے اختتامی مراحل میں سپین نے دوسرا گول کر کے 1-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔ سپین کی جانب سے گول 88 ویں منٹ پر مین مرینو نے سکور کیا۔

یوں سپین 1-2 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2026 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی، اس سے قبل فرانس کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے