اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ملزم گرفتار نہ ہونے پر زیادتی کا نشانے بننے والا لڑکا احتجاجاً درخت پر چڑھ گیا

11 Jul 2026
11 Jul 2026

(لاہور نیوز) مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والے لڑکے نے ملزم کی عدم گرفتاری پر پولیس کے خلاف انوکھا احتجاج کیا۔

متاثرہ لڑکا پریس کلب کے باہر درخت پر چڑھ گیا جس کے بعد پولیس اسے درخت سے اتار کر ساتھ لے گئی۔

لاہور کے علاقے ہڈیارہ کا رہائشی 15 سالہ نبیل اپنے ساتھ مبینہ زیادتی کے ملزم طاہر کی عدم گرفتاری پر بطور احتجاج پریس کلب کے باہر درخت پر چڑھا تھا۔

متاثرہ لڑکے نے پیٹرول کی بوتل بھی پکڑ رکھی تھی، جس کا کہنا تھا کہ وہ انصاف نہ ملنے پر خود سوزی کر لے گا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور متاثرہ نوجوان کو درخت سے اتار کر وین میں بٹھا کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق احتجاج کرنے والے لڑکے کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ 28 جون کو اس کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ہڈیارہ میں درج کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے