اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور:رواں سال پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف 31 مقدمات درج

10 Jul 2026
10 Jul 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف مختلف تھانوں میں 31 مقدمات درج کر لئے گئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ان مقدمات میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر کے عہدے تک کے 57 اہلکار نامزد ہیں، جن میں 5 سب انسپکٹر، 16 اے ایس آئی اور 36 ہیڈ کانسٹیبل و کانسٹیبل شامل ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق مقدمات مالی بے ضابطگیوں، ناقص تفتیش، اختیارات سے تجاوز، سائلین کو ہراساں کرنے اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات پر درج کیے گئے۔

اسی طرح ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں پولیس کے خلاف سب سے زیادہ 7 مقدمات درج ہوئے جبکہ صدر ڈویژن میں 6، سٹی اور سول لائنز ڈویژن میں 5، 5 اور کینٹ و اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 4، 4 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے