اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ورلڈ کپ: فرانس مراکش کو 2 صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

10 Jul 2026
10 Jul 2026

(لاہور نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں رسائی کی دوڑ میں فرانس نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

فرانسیسی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں مراکش کو دوصفر سے شکست دی، فرانس کی جانب سے کلیان امباپے اور عثمان ڈیمبیلے نے ایک ،ایک گول سکور کیا۔

ورلڈ کپ میچز میں کلیان امباپے کے گولز کی تعداد 20 ہو گئی جبکہ رواں ایونٹ میں میسی کے بعد امباپے کے گولز کی تعداد بھی 8 ہو گئی۔

ہفتے کو سپین اور بیلجیم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، اتوار کو ناروے کا مقابلہ انگلینڈ جبکہ ارجنٹینا کا سامنا سوئٹزرلینڈ سے ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے