اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ، لاہور ڈویژن کے ٹرائلز، 200 سے زائد کرکٹرز کی شرکت

09 Jul 2026
09 Jul 2026

(لاہور نیوز) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور ڈویژن کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا، جس میں 200 سے زائد کرکٹرز نے حصہ لیا۔

قومی کرکٹرز کامران اکمل اور اعزاز چیمہ نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے، جبکہ ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے ٹرائلز کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور طارق خانزادہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم نعیم بھی موجود تھے۔

محمد طارق قریشی  نے بتایا کہ لیگ کیلئے پنجاب کے تمام ڈویژنوں میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ میرٹ پر بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جا سکے، سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ میں مردوں کی 12 اور خواتین کی 4 ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ قومی اور بین الاقوامی کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آئیں  گے، انہوں  نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا سپورٹس بورڈ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے