اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جنوبی افریقہ سیریز: پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا 17 رکنی سکواڈ کا اعلان

07 Jul 2026
07 Jul 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ٹیم کی قیادت فضا فیاض کریں گی جبکہ گزشتہ سیریز کھیلنے والی 9 کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

سکواڈ میں فضا فیاض (کپتان)، الزوہہ حماد، اقصیٰ حبیب، عریشہ انصاری، بریرہ سیف، ہادیہ مینا، کومل خان، ماہ نور، ماہم نزاکت، ماہنور زیب، میمونہ خالد، راحمہ سید، روائل فرحان، روزینہ اکرم، شہر بانو، زینب خانم اور ذوفشاں ایاز شامل ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 14 سے 24 جولائی تک کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی تاپ، تمام میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔

 

 

 

جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم اپنے پہلے دورۂ پاکستان کیلئے 10 جولائی کو کراچی پہنچے گی جبکہ دونوں ٹیمیں 11 سے 13 جولائی تک ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے