اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر اعظم کی کپتانی سے اچھے نتائج کی امید ہے: سرفراز احمد

09 Jul 2026
09 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کپتان بابر اعظم سے بات ہوئی ہے، امید ہے وہ ٹیم کو اچھے سے لے کر چلیں گے۔

کراچی پریس کلب میں ایسوسی ایشن سپورٹس میڈیا الائنس (آسمان) کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، کیمپ کا مقصد فٹنس معیار کو بہتر بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کیمپ لگا تھا جس میں فٹنس کے مسائل آئے تھے جن میں سے کچھ حل کر لیے گئے تھے کچھ شروع ہونے والے کیمپ میں حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم سے بات ہوئی ہے، امید ہے وہ ٹیم کو اچھے سے لے کر چلیں گے، ان کی کپتانی سے اچھے نتائج کی امید ہے۔

ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا کہ سپورٹس ایسوسی ایشن کا قیام اچھا اقدام ہے، پہلے کی صحافت اور موجودہ جرنلزم میں بڑا فرق آگیا ہے۔ پہلے صحافی گراؤنڈ میں آتے تھے پرفارمنس دیکھ کر اس کا اظہار کرتے تھے، اب سوشل میڈیا کو دیکھ کر رائے بنائی جاتی ہے،کھلاڑیوں کے پرسنل ایشوز پر بات کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن سپورٹس میڈیا الائنس کھیلوں کے صحافیوں کیلئے کام کرے گی، تجربہ کار صحافیوں کی وجہ سے بہتری آئے گی، اور اچھی صحافت دیکھ کر نوجوان کھلاڑی کھیل میں آنے سے نہیں گھبرائیں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ وہ خود جب فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے تھے تو اپنی خبر کی فوٹو کاپی کروا کر موٹرسائیکل پر آئی آئی چندریگر روڈ آتے تھے اور اخبارات کے دفاتر میں اپنی خبر ڈالتے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسوسی ایشن آف سپورٹس الائنس (آسمان) کا قیام اچھا اقدام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے