(ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کو سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ میں ذمہ داریاں مل گئی ہیں۔
سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ندا ڈار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی دلچسپی سے خواتین کرکٹ کے فروغ کا نیا دور شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔
ندا ڈار نے کہا کہ سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ سے نئی ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا اور اس لیگ کیلئے بہترین ٹیمیں بنائی جارہی ہیں۔
ندا ڈار نے کہا کہ خواتین کیلئے بھی سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کے انعقاد پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کرتی ہوں، چیمپئن لیگ گرلز اور بوائز کی ہونے جارہی ہے۔
واضح رہے کہ سابق کپتان ندا ڈار کو چیمپئن لیگ میں خواتین کرکٹ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
