اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر اعظم کا ڈسپلن، فٹنس اور پرفارمنس پر سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان

07 Jul 2026
07 Jul 2026

(لاہور نیوز) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی کپتانی کرنا ہمیشہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انٹرویو میں کہا کہ ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا، مثبت سوچ کے ساتھ ٹیم کو لیڈ کروں گا، بطور کپتان اپنے فیصلوں کا جائزہ لیا، سیکھنے کی کوشش کی۔

بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہے نوجوان کھلاڑیوں کو مشکل وقت میں سپورٹ کروں، انٹرنیشنل کرکٹ دباؤ کا کھیل ہے، نوجوانوں سے بات کر کے ان پر دباؤ کم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میری توجہ تین چیزوں پر ہے، ڈسپلن، فٹنس اور پرفارمنس، ان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے