اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز اورسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات، قانون سازی اور عوامی منصوبوں پر تبادلہ خیال

08 Jul 2026
08 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی، جس میں عالمی صورتحال کے تناظر میں ملکی حالات، صوبائی اسمبلی کی کارروائی کو باہمی ہم آہنگی سے مزید مؤثر بنانے اور جیل اصلاحات کے لیے قانون سازی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو ہدایت کی کہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی قانون سازی کے عمل میں مؤثر شمولیت یقینی بنائی جائے۔ اس موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے نیشنل پیغامِ امن کمیٹی میں وزیراعلیٰ کی جانب سے پیش کی گئی پالیسی کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے "اپنا کھیت، اپنا روزگار" سکیم کے اجرا اور قرعہ اندازی پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد بھی دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ منصوبہ پوری ٹیم کی مشترکہ کامیابی ہے اور حکومت پنجاب عوامی فلاح کے لیے مسلسل نئے منصوبے متعارف کرا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی خصوصی توجہ اب پسماندہ علاقوں پر مرکوز ہے، جہاں سڑکوں پر الیکٹرک بسیں چلانے اور زراعت میں جدید مشینری متعارف کرانے جیسے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے مطابق "اپنا کھیت، اپنا روزگار" اسکیم کے تحت 30 ہزار بے روزگار خاندانوں کو زمین اور روزگار فراہم کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے