اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کینٹ کچہری: خراب پولیس موبائل کو پیشی پر آئے ہتھکڑیوں میں جکڑے ملزمان دھکا لگانے پر مجبور

07 Jul 2026
07 Jul 2026

(لاہور نیوز) کینٹ کچہری سے واپسی پر پولیس گاڑی خراب ہونے پر پولیس ہتھکڑیوں میں جکڑے ملزمان سے دھکا لگوانے پر مجبور، گاڑی سٹارٹ ہونے پر پولیس ملزمان کو بٹھا کر کینٹ کچہری سے روانہ ہو گئی۔

کینٹ کچہری کے باہر ہتھکڑیوں میں جکڑے ملزمان پولیس موبائل وین کو دھکا لگاتے رہے، گاڑی خراب ہونے سے ملزمان اور پولیس ایک ٹیم بن گئے، ملزمان کو پیشی کے لیے عدالت لایا گیا تھا۔

واپسی پر پولیس کی گاڑی خراب ہو گئی، پولیس اہلکار اور ہتھکڑیوں میں جکڑے ملزمان ایک دوسرے کے شانہ بہ شانہ گاڑی کو دھکا لگاتے رہے، بعدازاں گاڑی سٹارٹ ہونے ہی ملزمان کو بٹھا کر پولیس واپس روانہ ہو گئی، پولیس ملزمان کو کینٹ کچہری میں پیشی کی لائی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے