07 Jul 2026
(لاہور نیوز) مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں فٹ بال کھیلنے کے دوران تلخ کلامی پر 5 افراد نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے 19سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول ریان یعقوب دوستوں کے ساتھ فٹ بال کھیل رہا تھا کہ اسی اثناء میں معمولی بات پر اس کا جھگڑا ہو گیا، جس کے بعد طیش میں آکر 5 ملزمان فیضان احمد اور فاروق وغیرہ نے اسے کو تشدد کا نشانہ بنایا.
تشویشناک حالت میں زخمی کو فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ چھند گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا، پولیس کا کہنا تھا کہ نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دیا گیا ہے جبکہ مقتول کے والد محمد یعقوب کی مدیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
