اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

’’اپنا کھیت اپنا روزگار‘‘ سکیم کو مختصرعرصے میں حقیقت کی شکل دی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

06 Jul 2026
06 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ’اپنا کھیت اپنا روزگار ‘ سکیم کو مختصر عرصے میں حقیقت کی شکل دی ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں  مریم نواز نے سکیم کے تحت 30 ہزار بے زمین اور مستحق خاندانوں کو قابلِ کاشت سرکاری زرعی اراضی الاٹ کرنے کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کر دی۔

اس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 21 ہزار ایکڑ اراضی 20 سال کے لیے محض 100 روپے سالانہ فی ایکڑ کی علامتی لیز پر فراہم کی جائے گی، جبکہ ہر ایکڑ کے لیے 50 ہزار روپے مالی معاونت اور کاشتکاری کے لیے تکنیکی مدد بھی دی جائے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے فیصل آباد کے عبدالستار سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ اب وہ اگلے 20 سال کے لیے اپنی زمین کے مالک و مختار ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چار ایکڑ زمین کے ساتھ زمین کی تیاری کے لیے دو لاکھ روپے بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ کسان کسی کے محتاج نہ رہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سکیم کا آغاز 22 اپریل کو کیا گیا تھا جس کے لیے 60 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ 29 ہزار لاٹس کی قرعہ اندازی مکمل کر لی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ 11 ہزار خواتین نے بھی درخواستیں جمع کرائیں، تمام درخواست گزاروں کو ذاتی سماعت اور اپیل کا موقع فراہم کیا گیا جب کہ ایک ہفتے کے اندر الاٹمنٹ لیٹرز اور 31 جولائی تک اراضی کا قبضہ دینے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس سکیم کا مقصد بے زمین اور انتہائی مستحق خاندانوں کو معاشی خودمختاری دینا، زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا اور کسانوں کی عزتِ نفس بحال کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  جن خاندانوں کی اپنی زرعی زمین نہیں، صرف انہی کو میرٹ کی بنیاد پر اراضی دی گئی ہے اور اس عمل میں کسی سفارش یا سیاسی دباؤ کو قبول نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید اعلان کیا کہ پنجاب میں جہاں بھی قابلِ کاشت سرکاری زمین دستیاب ہو گی، اسے مرحلہ وار مزید مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ بے زمین کسان اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ 20سال کے لیے زرعی زمین کاشت کے لیے دے رہے ہیں، آج سے زمین آپ کی ملکیت میں آ گئی ہے، ایک محاورہ ہے جو بوئے گا وہی کھائے گا، قرعہ اندازی 100 فیصد میرٹ پر ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے