اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کارگل جنگ کے ہیرو حوالدار لالک جان کا آج 27 واں یوم شہادت

07 Jul 2026
07 Jul 2026

(لاہور نیوز) کارگل جنگ کے ہیرو حوالدار لالک جان کا آج 27 واں یوم شہادت ہے۔

لالک جان شہید نے کارگل میں دشمن پر دھاک بٹھائی، شدید زخمی ہونے کے باوجود محاذ نہ چھوڑا، حکومت نے بے مثال بہادری پر لالک جان شہید کو نشان حیدردیا، فیلڈ مارشل، ایئر چیف اور نیول چیف نے شہید حوالدارلالک جان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لالک جان شہید نے کارگل جنگ کے دوران مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کیا، شہدا پاکستان کے مادر وطن کے دفاع کے مشن کو جرات، عزم اور وقار کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 1999ء میں آج کے دن حوالدار لالک جان شہید نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے حملوں کو بے خوفی سے پسپا کیا اور شدید زخمی ہونے کے باوجود اپنی پوسٹ کا دفاع کیا، انخلاء سے انکار کرتے ہوئے وہ اس وقت تک لڑتے رہے جب تک کہ انہوں نے فرض کی ادائیگی میں شہادت قبول نہیں کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان اور قوم ان کی قربانی کو بے پناہ احترام اور تشکر کے ساتھ یاد کرتی ہے، ان کی میراث پاکستان کی مسلح افواج کی موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم شہداء کی مقدس امانت کو برقرار رکھنے اور مادر وطن کے دفاع کے شہداء پاکستان کے مشن کو جرات، لگن اور غیرت کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے