اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، جلتی بس سے مسافروں کو ریسکیو کر لیا

06 Jul 2026
06 Jul 2026

(لاہور نیوز) لاہور سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم موٹروے پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے باعث تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا اور بڑا حادثہ ٹل گیا۔

موٹروے پولیس سینٹرل ریجن کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق بس کے پچھلے بائیں پہیوں کے جام ہونے کے باعث آگ لگی، واقعے کی اطلاع موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر موصول ہوتے ہی اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس  نے سب سے پہلے تمام مسافروں اور ان کے سامان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جس کے بعد فائر ایکسٹنگوشر کی مدد سے آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے سے بس کے پہیوں کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم فوری کارروائی کی بدولت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

ترجمان کے مطابق مسافروں اور بس ڈرائیور  نے موٹروے پولیس کی بروقت، بہادرانہ اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے