اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ

05 Jul 2026
05 Jul 2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا، نجی پراپرٹیز کے حوالے سے کیٹگریز طے کی جائیں گی۔

 

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام بل پر مالی بے ضابطگیاں اور دیگر الزامات بے بنیاد ہیں، وزیراعظم سے کہا کہ بل کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کی انکوائری کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نئے ٹیلی کام بل کا مقصد ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی ہے، اتفاق رائے سے قانون سازی کی جا رہی ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نجی پراپرٹی سے فائبر بچھانے کیلئے مالک کی اجازت لازم ہوگی، ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ کا بل 6 ترامیم کے ساتھ منظور کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کو کسی ایک کمپنی کو نوازنے کے شواہد نہیں ملے، کمیٹی نے بل میں تمام سقم دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے