05 Jul 2026
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے پاس ٹیسٹ کپتان کے لیے متعدد نام زیر غور تھے، تاہم آخرکار بابر اعظم کے نام پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق شان مسعود کی قیادت میں ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔
