اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ورلڈ کپ: مراکش نے کینیڈا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

05 Jul 2026
05 Jul 2026

(لاہور نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے پری کوارٹر فائنل میں مراکش نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان کینیڈا کو 0-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

میچ کے ابتدائی لمحات میں کینیڈا نے جارحانہ انداز اپنایا، تاہم مراکش کے دفاع اور گول کیپر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے گول کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں عزالدین اوناحی نے ایک خوبصورت فری کک موو کے ذریعے مراکش کو برتری دلائی، اور پھر 82ویں منٹ میں برق رفتار جوابی حملے پر دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کر دی۔

اضافی وقت میں متبادل کھلاڑی سفیان رحیمی نے تیز رفتار کاؤنٹر اٹیک پر تیسرا گول سکور کیا اور مراکش کی 0-3 سے فیصلہ کن فتح پر مہر ثبت کر دی۔

اس کامیابی کے ساتھ مراکش نے مسلسل عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے