اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ورلڈ کپ: فرانس نے پیراگوئے کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

05 Jul 2026
05 Jul 2026

(لاہور نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے پری کوارٹر فائنل میں فرانس نے سخت مقابلے کے بعد پیراگوئے کو 0-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ابتدا ہی سے سنسنی خیز رہا، جہاں پیراگوئے نے مضبوط دفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے فرانسیسی حملوں کو کافی دیر تک ناکام بنائے رکھا، فرانس نے زیادہ تر وقت گیند پر کنٹرول برقرار رکھا، تاہم پیراگوئے کے گول کیپر نے کئی شاندار سیوز کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں برقرار رکھا۔

میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول دوسرے ہاف کے 70ویں منٹ میں فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے نے پنالٹی کک پر سکور کیا، ریفری نے وی اے آر جائزے کے بعد فرانس کو پنالٹی ایوارڈ کی، جس میں ایمباپے نے کامیابی سے بال کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

گول کے بعد پیراگوئے نے واپسی کی بھرپور کوشش کی، لیکن فرانسیسی دفاع اور گول کیپر مائیک میگنان نے حریف کو گول کرنے کا کوئی موقع نہ دیا، مقررہ وقت کے اختتام پر فرانس نے 0-1 کی برتری برقرار رکھتے ہوئے اگلے مرحلے میں جگہ پکی کر لی۔

یاد رہے کہ پیراگوئے نے گزشتہ مرحلے میں جرمنی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا تھا، تاہم فرانس کے خلاف وہ اپنی شاندار مہم کو آگے نہ بڑھا سکا، دوسری جانب فرانس مسلسل متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل کی مضبوط امیدواروں میں شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے