اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رواں سال 43 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیے

04 Jul 2026
04 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں ٹریفک قوانین پر سختی مزید بڑھا دی گئی ہے، پنجاب پولیس نے مؤثر عملدرآمد کے لیے بھرپور اقدامات تیز کرتے ہوئے رواں سال صوبے بھر میں 43 لاکھ 30 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 49 لاکھ 39 ہزار سے زائد چالان کیے گئے، جبکہ جرمانوں کی مد میں 9 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد کی وصولی عمل میں آئی۔

ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کارروائیوں کے دوران دھواں چھوڑنے والی 44 ہزار 151 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، 6 ہزار 785 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں، جبکہ 28 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس بھی ضبط کر لیے گئے۔

عثمان انور نے متعلقہ افسران کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترمیم شدہ قوانین، جدید اصلاحات اور نئے نظام پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

آئی جی پنجاب نے اوور لوڈنگ، اوور اسپیڈنگ، کم عمر ڈرائیورز اور دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھنے، جبکہ ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے مؤثر ریکوری کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے