اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بادامی باغ، 25 لاکھ روپے مالیت کی چوری میں ملوث میاں بیوی گرفتار

04 Jul 2026
04 Jul 2026

(لاہور نیوز) بادامی باغ پولیس نے تین روز قبل ایک گھر میں ہونے والی لاکھوں روپے مالیت کی چوری کا سراغ لگا کر مبینہ طور پر ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق ملزمان گھر والوں کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھروں میں داخل ہوتے اور واردات کے بعد فرار ہو جاتے تھے، گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس مہارت سے گھروں میں داخل ہوتے تھے کہ کسی کو ان پر شک بھی نہیں ہوتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان  نے ایک گھر سے تقریباً 25 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقد رقم اور پرائز بانڈز چوری کئے تھے، واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد بادامی باغ پولیس  نے جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان میں عامر اور اس کی اہلیہ شامل ہیں، ان کے قبضے سے طلائی زیورات، نقد رقم اور ایک موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس  نے ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ اس امر کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا وہ دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں یا نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے