اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا تیز،قانون شکنی پر سخت کارروائی

04 Jul 2026
04 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجراء کا عمل تیزی سے جاری ہے، جبکہ بغیر پرمٹ گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

حکام کے مطابق صوبہ بھر میں 16 سے 18 سال عمر کے نوجوان جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کر رہے ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 6 ہزار سے زائد نوجوانوں کو یہ پرمٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔

لاہور ٹریفک پولیس نے بھی اسی عرصے میں 1,200 سے زائد نوجوانوں کو جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے ہیں، جبکہ قانون پرعملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بغیر پرمٹ گاڑی چلانے والے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں صوبہ بھر میں کم عمر ڈرائیورز کو 3 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری کیے گئے، جبکہ لاہور میں ایسے ڈرائیورز کو 800 سے زائد چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے کہا کہ نوجوانوں کو قانونی طریقے سے ڈرائیونگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو موٹرسائیکل دینے سے پہلے ان کا جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ ضرور بنوائیں تاکہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے لیے نیا ڈیجیٹل چالاننگ نظام متعارف کرا دیا گیا جس کے تحت اب ہر ٹریفک چالان مکمل شواہد کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔

  ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق صوبہ بھر میں ٹریفک پولیس ون ایپ کے ذریعے شہریوں کے چالان جاری کرے گی، جبکہ ہر چالان کے ساتھ موقع پر لی گئی ویڈیو اور تصاویر بطور ثبوت محفوظ کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو ٹریفک چالان کی ادائیگی کے لیے 8070 سے الرٹ ایس ایم ایس موصول ہوگا، جس میں ٹریفک خلاف ورزی کے شواہد کا لنک بھی موجود ہوگا۔

 وقاص نذیر کے مطابق شہری ایس ایم ایس میں موجود لنک کھول کر اپنی ٹریفک خلاف ورزی کی ویڈیو اور تصاویر سمیت مکمل ثبوت دیکھ سکیں گے، جس سے چالاننگ کے عمل میں شفافیت اور اعتماد کو فروغ ملے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں نیا نظام ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد، شفاف چالاننگ اور شہریوں کو قابلِ تصدیق شواہد فراہم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے