اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.96 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.55
  • یورو قیمت خرید: 316.56 قیمت فروخت : 317.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.50 قیمت فروخت : 370.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.59 قیمت فروخت : 195.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.71 قیمت فروخت : 75.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مارکیٹوں میں فائر سیفٹی اقدامات لازمی، خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی

03 Jul 2026
03 Jul 2026

(لاہور نیوز) شہر کی تمام تجارتی مارکیٹوں میں فائر سیفٹی اقدامات یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

والڈ سٹی اتھارٹی نے تمام مارکیٹ کمیٹیوں، دکانداروں اور مارکیٹ انتظامیہ کو فائر سیفٹی سے متعلق قواعد پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

والڈ سٹی بلڈنگ ریگولیشنز 2017 کے تحت مارکیٹوں میں آتشزدگی کے خطرات سے بچاؤ کیلئے فوری اقدامات کرنا لازمی ہوں گے، ہر مارکیٹ میں فعال اور معیاری فائر ایکسٹنگوشرز نصب کرنے، فائر الارم، فائر ڈیٹیکشن اور فائر فائٹنگ سسٹمز کو فعال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اتھارٹی نے ناقص، خستہ حال یا اوور لوڈڈ بجلی کی وائرنگ فوری تبدیل کرنے، سوئچ بورڈز اور بجلی کی تقسیم کے نظام کو محفوظ بنانے، جبکہ ایمرجنسی راستوں، سیڑھیوں اور فائر بریگیڈ کی آمدورفت کے راستے ہر وقت کھلے رکھنے کا بھی حکم دیا ہے تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری انخلا ممکن بنایا جا سکے۔

مزید ہدایت کی گئی ہے کہ تمام فائر سیفٹی آلات کی باقاعدہ جانچ، مرمت اور دیکھ بھال یقینی بنائی جائے، تمام مارکیٹوں کو 7 روز کے اندر فائر سیفٹی اقدامات مکمل کرکے تصاویر سمیت رپورٹ والڈ سٹی اتھارٹی میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

والڈ سٹی اتھارٹی  نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت میں ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ سنگین خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ مارکیٹ کو سیل کرنے سمیت دیگر قانونی اقدامات بھی عمل میں لائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے