اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کاہنہ: 14 بچوں کی ہلاکت، وزیر تعلیم کے بیان اور ایجوکیشن اتھارٹی کی رپورٹ میں تضاد

30 Jun 2026
30 Jun 2026

(لاہور نیوز) ٹیوشن سنٹر میں 14 بچوں کی ہلاکت؛ وزیر تعلیم کے بیان اور ایجوکیشن اتھارٹی کی رپورٹ میں تضاد سامنے آ گیا۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات  نے  کاہنہ میں گھر کی چھت گرنے سے ٹیوشن پڑھنے والے بچوں کی ہلاکت کے واقعہ پر اظہار افسوس   کیا اور جاں بحق ہونے والی معصوم جانوں کے والدین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کیا۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ٹیوشن سنٹر گھر میں کھلا ہوا تھا، یہ سکول یا باقاعدہ اکیڈمی نہیں تھی۔ ٹیچر ایک پسماندہ علاقے میں اپنے گھر میں محلے کے بچوں کو پڑھا رہی تھی، سی ای او ایجوکیشن موقع پر موجود ہیں۔ معصوم بچوں کی ہلاکت ناقابل تلافی نقصان ہے۔ معصوم جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، انسانی جانوں کا نقصان کسی بھی صورت پورا نہیں کیا جا سکتا۔

کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے پرایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے واقعہ کی رپورٹ تیار کر لی۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ٹیوشن سینٹر ایک رہائشی گھر میں قائم تھا، ٹیوشن سینٹر کسی سرکاری ادارے کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں تھا، خاتون اپنے رشتہ داروں کے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی تھی۔حادثے کے وقت ٹیوشن سینٹر میں 25 سے 30 بچے موجود تھے۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے انکوائری رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو ارسال کر دی، سی ای او طارق محمود کے مطابق گھروں میں قائم ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن کا کوئی نظام موجود نہیں، نجی ٹیوشن سینٹرز محکمہ تعلیم کے دائرہ رجسٹریشن میں نہیں آتے، ضلعی انتظامیہ رپورٹ کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے