اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پارلیمانی نظام ہی ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے، مریم نواز شریف

30 Jun 2026
30 Jun 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پارلیمانی نظام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے تمام جمہوری قوتوں پر مل کر کام کرنے پر زور دیا ہے۔

مریم نواز شریف نے پارلیمانی نظام کے عالمی دن پر تمام جمہوری قوتوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس دن کا مقصد عوامی حقوق کے تحفظ اور پارلیمانی روایات کی پاسداری کو فروغ دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام ہی ایک مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے، جبکہ پارلیمان کی بالادستی، آئین کی حکمرانی اور جمہوری اقدار کا فروغ ملک کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پارلیمانی نظام عوام کے مسائل کے حل اور ان کی آواز کو فیصلہ سازی کا حصہ بنانے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے، جبکہ قانون سازی کے ذریعے انسانی حقوق کے تحفظ اور عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی جمہوریت کا بنیادی ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان محض قانون ساز ادارہ نہیں بلکہ قوم کی سوچ، دانش اور مستقبل کی سمت متعین کرنے والا معتبر ادارہ ہے، معاشرے کے تمام طبقات، خصوصاً خواتین اور نوجوانوں کی مؤثر نمائندگی جمہوری نظام کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئین کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور شفاف حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، جبکہ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں گڈ گورننس، مؤثر قانون سازی اور عوامی فلاح کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے