اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مامیا شاہ جعفر اورارسلان بٹ کے کیس میں تنازع عدالت سے باہر طے

24 Jun 2026
24 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مامیا شاہ جعفر اور اداکار ارسلان بٹ کے درمیان جاری قانونی تنازع کا ڈراپ سین ہوگیا، دونوں فریقین نے عدالت سے باہر معاملہ طے کر لیا۔

مامیا شاہ جعفر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، جنہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز ڈرامہ کالج گیٹ اور میسنی سے کیا، اپنے ابتدائی منصوبوں کے ذریعے وہ ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، وہ اپنی بے باک شخصیت اور کھل کر اظہارِ خیال کرنے کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں مامیا شاہ جعفر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ایک ساتھی فنکار کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، جس پر انہوں نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے اس رویے کی مخالفت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ڈرامہ میسنی کے دوران پیش آیا تھا۔

بعد ازاں ارسلان بٹ کا نام اس معاملے میں سامنے آیا، تاہم اداکار نے ایک الگ انٹرویو میں ان تمام الزامات کی تردید کی۔

اس کے بعد دونوں فنکاروں کے درمیان قانونی کارروائی کا آغاز ہوا اور ایک دوسرے کو قانونی نوٹسز بھی بھجوائے گئے۔

اب ارسلان بٹ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان عدالت سے باہر تصفیہ ہو گیا ہے۔

ان کے مطابق مامیا شاہ جعفر نے اپنے تمام الزامات واپس لے لیے ہیں، جبکہ انہوں نے بھی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں درج شکایات اور ہتکِ عزت کے مقدمے سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

 

ارسلان بٹ نے سوشل میڈیا پر تصفیے کے معاہدے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے عوام اور سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے کو مزید عوامی بحث کا موضوع نہ بنایا جائے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس پیش رفت پر مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں، بعض صارفین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مالی معاملات شامل ہوئے فریقین نے صلح کر لی، جبکہ کچھ افراد نے رائے دی ہے کہ ہراسانی کے مقدمات عموماً منطقی انجام تک نہیں پہنچ پاتے۔

بعض صارفین نے یہ بھی قیاس آرائی کی کہ شاید یہ تنازع کسی فلم یا منصوبے کی تشہیر کا سبب بن رہا تھا۔

عدالت سے باہر ہونے والے اس تصفیے کے بعد دونوں فنکاروں کے درمیان جاری قانونی تنازع بظاہر اختتام پذیر ہو گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے