اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی ٹی اے کا موبائل فون خریدنے والوں کے لئے اہم پیغام جاری

26 Jun 2026
26 Jun 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون خریدنے والوں کے لئے اہم پیغام جاری کر دیا۔

غیر قانونی یا پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل فونز ’’ڈیوائس شناخت، رجسٹریشن اور بلاکنگ نظام‘‘ (ڈی آئی آر بی ایس) کے تحت خودکار طور پر بند کر دیئے جاتے ہیں۔

پی ٹی اے نے فراڈ، سمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ’’ڈیوائس شناخت، رجسٹریشن اور بلاکنگ نظام‘‘ متعارف کرایا ہے، جو پاکستان میں موبائل فونز کی رجسٹریشن کو یقینی بناتا ہے۔

غیر رجسٹرڈ بین الاقوامی موبائل آلات کی شناختی نمبر (آئی ایم ای آئی) والی ڈیوائسز اس نظام کے ذریعے بند کر دی جاتی ہیں، جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

موبائل فون کی قانونی حیثیت یقینی بنانے کیلئے وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ٹیکس ادا کریں اور اپنی ڈیوائس کو پی ٹی اے سے منظور کروائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے