اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب ریونیو اتھارٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف ان ایکشن ، 15 ڈویلپرز کے دفاتر سیل

24 Jun 2026
24 Jun 2026

ر: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبہ بھر میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ہاؤسنگ ڈویلپرز کے دفاتر سربمہر کر دیے ہیں، جبکہ متعدد مارکیز اور میرج ہالز بھی سیل کر د یے۔

ترجمان کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا اور ملتان ڈویژن میں انفورسمنٹ ٹیموں نے ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباری مراکز کے خلاف کارروائیاں کیں۔

کارروائیوں کے دوران متعدد ریسٹورنٹس کا سیل ریکارڈ بھی ضبط کر لیا گیا، جبکہ 25 کاروباری اداروں کو ٹیکس بے ضابطگیوں پر نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق چھان بین کے دوران سیل ریکارڈ اور ٹیکس ادائیگی میں تضاد سامنے آنے پر متعلقہ اداروں کا ریکارڈ قبضے میں لیا گیا تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں۔

پی آر اے کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے، کاروباری مراکز کی سیلنگ اور قانونی نوٹسز سمیت سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے