اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر کی ٹیکسٹائل ملوں کو کیمرے نصب نہ کرنے پر سخت وارننگ

26 Jun 2026
26 Jun 2026

(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر کی ٹیکسٹائل ملوں کو نگرانی کے کیمرے نصب نہ کرنے پر سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے الٹی میٹم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر  نے 180 ٹیکسٹائل ملز کے مالکان کو حتمی وارننگ جاری کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ یکم جولائی تک تمام ملوں میں نگرانی کے کیمرے لازمی طور پر نصب کئے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمرے مل مالکان اپنے اخراجات پر نصب کریں گے، جبکہ ہدایت پر عمل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ملوں کو بند تصور کیا جائے گا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق اس سے قبل شوگر، سیمنٹ اور کھاد فیکٹریوں میں بھی اسی نوعیت کا نگرانی نظام نافذ کیا جا چکا ہے، جس کا مقصد پیداوار اور ٹیکس نظام کی بہتر مانیٹرنگ کو یقینی بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے