24 Jun 2026
(لاہور نیوز) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے کہ کمپنی کے شیئرز میں حکومت کی ملکیت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بینظیر ایمپلائز سٹاک آپشن سکیم ٹرسٹ کے 20 کروڑ 57 ہزار 318 عام شیئرز حکومت کو منتقل کیے گئے ہیں، جس کے بعد پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ میں سرکاری شیئر ہولڈنگ 67.51 فیصد سے بڑھ کر 74.86 فیصد ہو گئی ہے۔
انتقالِ ملکیت کے بعد حکومت کا ادارے پر کنٹرول مزید مضبوط ہو گیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت سکیم سے متعلق تمام شیئرز سرکاری ملکیت میں شامل کر دیئے گئے ہیں۔
پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھجوائے گئے خط میں شیئرز کی منتقلی کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
