اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب ریونیو اتھارٹی کا فارن ایکسچینج سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ

24 Jun 2026
24 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے فارن ایکسچینج سیکٹر کو دستاویزی معیشت میں شامل کرنے کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے پہلی مرتبہ فارن ایکسچینج سروسز کو پنجاب سیلز ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مجوزہ اقدامات کے تحت فارن ایکسچینج سروسز پر سپریڈ چارجز کے 3 فیصد کے مساوی سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا جبکہ تمام ایکسچینج کمپنیوں، متعلقہ سروس فراہم کنندگان کو ٹیکس نظام کے تحت رجسٹریشن کرانا ہو گا۔

حکام  نے سفارش کی ہے کہ فارن ایکسچینج سروسز فراہم کرنے والے اداروں کیلئے یکم جولائی تک رجسٹریشن لازمی قرار دی جائے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق مجوزہ ٹیکس کے نفاذ سے فارن ایکسچینج مارکیٹ میں مالی لین دین کی بہتر نگرانی، مکمل ریکارڈنگ ممکن بنائی جائیگی۔

نئے نظام کے اہم نکات میں سپلائر ویری فکیشن، کاروباری لین دین کی مکمل دستاویز بندی، ریکارڈ کیپنگ اور ٹیکس کمپلائنس سسٹمز کا نفاذ شامل ہے، کاروباری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس اور ریکارڈنگ کے نظام کا فوری جائزہ لیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ  نئی ترامیم سے نہ صرف صوبائی محصولات میں اضافہ ہو گا بلکہ ٹیکس چوری کی روک تھام، شفافیت کے فروغ اور ٹیکس نظام کو زیادہ مؤثر اور دستاویزی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے