18 Jun 2026
(ویب ڈیسک) سرکاری ہسپتالوں کیلئے خریدی گئی اربوں روپے مالیت کی ادویات کی ذخیرہ کاری سے متعلق سنگین انکشاف سامنے آ گیا۔
ذرائع کے مطابق ادویات کو مراکہ ملتان روڈ پر واقع ایک گودام میں بغیر مقررہ درجہ حرارت کے ذخیرہ کیا جا رہا ہے، جس پر ادویات کے معیار اور افادیت سے متعلق سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مراکہ میڈیسن سٹور کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گودام میں درجہ حرارت کو مطلوبہ سطح پر برقرار رکھنے کیلئے کوئی مؤثر انتظام موجود نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹور میں ایئر کنڈیشننگ یا کولڈ سٹوریج کا مناسب بندوبست نہ ہونے کے باوجود اربوں روپے کی ادویات کو شدید گرمی میں رکھا گیا، مزید انکشاف ہوا کہ انہی ادویات کو درجہ حرارت کے تقاضوں کو نظر انداز کرتے ہوئے مختلف سرکاری ہسپتالوں کو بھی سپلائی کیا جا رہا ہے۔
