(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے معروف میو ہسپتال سے وزیر اعلیٰ پنجاب سٹروک پروگرام کی ادویات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں میو ہسپتال سے فالج کے علاج والے 15 لاکھ مالیت کے انجکشن چوری ہو گئے، ٹی پی انجکشن ایمرجنسی وارڈ سے غائب کیے گئے۔
دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ لاکھوں کے چوری ہونے والے انجکشن کا ابھی تک سراغ نہ لگا سکی۔
خیال رہے وزیر اعلیٰ سٹروک پروگرام میں فالج کے مریضوں کی جان بچانے کے لیے مفت ٹیکے لگتے ہیں، ڈوز لگنے سے مریض کی جان اور اس کو جسمانی معذوری سے بچایا جاتا ہے۔
دوسری جانب ایم ایس میو ہسپتال کا کہنا تھا کہ انجکشن کی چوری کے حوالے سے انکوائری کر رہے ہیں، انجکشنز کی گمشدگی ثابت، 5 ڈیٹا انٹری آپریٹرز اور ڈسپنسرز کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پیڈا ایکٹ کے تحت متعلقہ ملازمین کے خلاف محکمانہ انکوائری کر رہے ہیں،ابتدائی تحقیق میں انجکشنز کی گمشدگی ثابت ہو گئی۔
