اپ ڈیٹس
  • 216.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

جعلی کولڈ ڈرنکس بنانے والا یونٹ بے نقاب، ہزاروں لٹر مشروبات تلف

23 Jun 2026
23 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور جعلی اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے لکھوڈیر کے علاقے میں جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والے یونٹ پر بڑا آپریشن کیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر ہونے والی کارروائی کے دوران مختلف معروف برانڈز کے نام پر جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق آپریشن کے دوران 2 ہزار 560 لٹر تیار جعلی کولڈ ڈرنکس، 4 ہزار خالی بوتلیں، 140 کلوگرام سے زائد ڈھکن، فلیورز اور کیمیکل ضبط کرکے تلف کر دیئے گئے، اس کے علاوہ 2 فلنگ مشینیں، 3 گیس سلنڈر، کاربونیشن مشین، پریشر پمپ اور دیگر مشینری بھی قبضے میں لے لی گئی۔

حکام کے مطابق یونٹ میں ڈیڑھ لٹر، ایک لٹر اور آدھا لٹر سائز کی جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کر کے مارکیٹ میں سپلائی کی جانی تھیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا نے بتایا کہ جعلی مشروبات غیر فلٹر شدہ نلکے کے پانی، کھلے رنگوں، مصنوعی فلیورز اور ممنوعہ اجزاء کے استعمال سے تیار کئے جا رہے تھے، جو انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونٹ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے، جبکہ تیار محلول کو بغیر ڈھانپے ممنوعہ نیلے ڈرموں میں رکھا گیا تھا، ان کے مطابق جعلسازی کا یہ مکروہ کاروبار رہائشی علاقے میں خفیہ طور پر چلایا جا رہا تھا۔

سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کی ویجیلنس ٹیم  نے طویل ریکی اور نگرانی کے بعد اس جعلی یونٹ کا سراغ لگایا، انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ خوراک کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور صحت دشمن عناصر کا ہر حربہ ناکام بنا کر ان کا مکمل قلع قمع کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے