اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا مدارس رجسٹریشن میں نرمی برتنے کا فیصلہ

24 Jun 2026
24 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی وزارتِ تعلیم کے تحت رجسٹرڈ مدارس کو نئی رجسٹریشن سے استثنیٰ دینے کی تجویز منظور کر لی۔

اس سلسلے میں سوسائٹیز رجسٹریشن (ترمیمی) بل 2026 کو پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے منظور کر لیا ، بل کے متن کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم کے ساتھ رجسٹرڈ دینی مدارس کو پنجاب میں دوبارہ رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

ترمیمی بل میں سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کی دفعہ 21 میں نئی شق 1A شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت وفاقی سطح پر رجسٹرڈ مدارس کو صوبے میں الگ رجسٹریشن سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

بل کے متن کے مطابق اس قانون سازی کا مقصد دینی مدارس کی دوہری رجسٹریشن کے خاتمے، ان کی قانونی حیثیت کو واضح بنانے اور رجسٹریشن سے متعلق پیچیدہ قانونی امور کو آسان بنانا ہے، مجوزہ ترمیم سے مدارس کے ریگولیٹری نظام میں مزید وضاحت اور ہم آہنگی پیدا ہونے کی توقع ہے۔

حکام کے مطابق قائمہ کمیٹی کی منظوری کے بعد بل کو پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کیا جائے گا، ایوان سے منظوری ملنے کے بعد بل حتمی منظوری کیلئے گورنر پنجاب کو بھجوایا جائے گا، جس کے بعد یہ باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے