اپ ڈیٹس
  • 206.00 انڈے فی درجن
  • 282.00 زندہ مرغی
  • 408.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • یورو قیمت خرید: 323.02 قیمت فروخت : 323.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.59 قیمت فروخت : 374.26
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.48 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.73 قیمت فروخت : 199.09
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.14 قیمت فروخت : 74.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گلشن راوی میں شہری پر فائرنگ کا واقعہ، ملزم گرفتار

17 Jun 2026
17 Jun 2026

(لاہور نیوز) سوک سینٹر گلشن راوی کے سامنے رقم کے لین دین کے تنازع پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گلشن راوی پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم جواد کو چند گھنٹوں میں گرفتار کیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم جواد اور شہری امان کے درمیان رقم کے لین دین پر تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بعد ازاں گاڑی پر شہری امان کے گھر پہنچا اور اپنے پستول سے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں امان کے پاؤں پر گولیاں لگیں، زخمی کو ریسکیو ٹیم کے ذریعے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق شہری امان کی مدعیت میں ملزم کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، کارروائی کے دوران ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ، گولیاں اور گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے، ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی تاہم شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت متحرک ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے