اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ستھرا پنجاب گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

17 Jun 2026
17 Jun 2026

(لاہور نیوز) فیروز پور روڈ پر رحمت پارک اسٹاپ کے قریب ستھرا پنجاب (LWMC) کی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں عارف علی ولد غلام قادر، سکنہ رحمت پارک موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے شخص کو شدید زخمی حالت میں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ LWMC کی گاڑی مبینہ طور پر تیز رفتاری اور غفلت کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرائی جبکہہ حادثے کے بعد LWMC گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے۔

پولیس اور ٹریفک اہلکار موقع پر موجود ہیں اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ٹریفک کو بحال کرنے کا عمل جاری ہےسی ٹی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے