اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علی سفینہ نے عاصم اظہر اور میرب علی کی علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

15 Jun 2026
15 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار،میزبان اور ماڈل علی سفینہ نے حال ہی میں عاصم اظہر اور میرب علی کی علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر اپنا مؤقف بیان کر دیا۔

 

علی سفینہ شوبز انڈسٹری کا ایک معروف نام ہیں جنہوں نے بطور میزبان اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں اداکاری کے میدان میں بھی کامیاب مقام حاصل کیا۔

حال ہی میں علی سفینہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئے، جہاں میزبان نے ان سے عاصم اظہر اور میرب علی کی علیحدگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث سے متعلق سوال کیا۔

میزبان نے سوال کیا کہ کیا میرب علی کے ساتھ پوڈکاسٹ میں ہونے والی گفتگو، جس میں ہانیہ عامر کا ذکر آیا تھا، اس علیحدگی کی وجہ بنی؟

سوال کے جواب میں علی سفینہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرب علی اچھے دوست ہیں اور ماضی میں ایک ساتھ کام بھی کر چکے ہیں، میں نے اسی دوستانہ ماحول میں ایک سوال کیا تھا جس کا جواب میرب نے بھی ہلکے پھلکے انداز میں دیا تھا۔

علی سفینہ کے مطابق اصل تنازع اس وقت پیدا ہوا جب ایک سوشل میڈیا صارف نے اس کلپ پر ویڈیو بنا کر معاملے کو اچھالا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث شروع ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اس شخص کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال اٹھایا کہ دوسروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کیوں کی جا رہی ہے؟

اداکار نے کہا کہ میرے خیال میں ایک معمولی اور تفریحی گفتگو کو غیر ضروری طور پر تنازع بنا دیا گیا، جبکہ اس کا مقصد کسی کی ذاتی زندگی یا تعلقات پر تبصرہ کرنا نہیں تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس علی سفینہ کی میرب علی کے ساتھ پوڈکاسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے ماضی کے تعلق کا بالواسطہ ذکر سامنے آیا تھا، اس کلپ کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے