اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بشریٰ انصاری کی مِمکری پر تنازع، وحید لالہ نے خاموشی توڑ دی

15 Jun 2026
15 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف کامیڈین اور مِمکری آرٹسٹ وحید لالہ نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی نقل (مِمکری) پر ہونے والی تنقید کے بعد اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔

کچھ عرصہ قبل بشریٰ انصاری نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنی نقل اتارے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ایک فنکار کی جانب سے کی گئی مِمکری پسند نہیں آئی، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا۔

بعد ازاں وحید لالہ، جنہوں  نے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بشریٰ انصاری کی مِمکری کی تھی، انہوں  نے ایک پوڈکاسٹ میں اس حوالے سے گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ بشریٰ انصاری پاکستان کا قیمتی اثاثہ اور شوبز انڈسٹری کی لیجنڈ شخصیت ہیں اور میں ان کی بے حد عزت کرتا ہوں، بطور مِمکری آرٹسٹ میں ماضی میں بھی متعدد مرد و خواتین شخصیات کے کردار نبھا چکا ہوں اور مقصد صرف تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر افسوس ہوا کہ بشریٰ انصاری نے اپنی گفتگو میں مجھے ٹرانس جینڈر قرار دیا، اگر کوئی شخص ٹرانس جینڈر بھی ہو تو اس میں کوئی برائی نہیں، کیونکہ وہ بھی معاشرے کا حصہ اور انسان ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فن اور اداکاری میں کردار کی نوعیت یا جنس کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں ہونی چاہئے اور ان کی مِمکری کا مقصد کسی کی تضحیک کرنا نہیں بلکہ فن کا اظہار تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے