(ویب ڈیسک) معروف گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ جواد احمد معصوم آدمی ہیں، میری ان کیلئے دعا ہے۔
گلوکار ابرار الحق نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنی پیشہ وارانہ زندگی پر کھل کر گفتگو کی، ایک سوال کے جواب میں ابرار الحق کا کہنا تھا کہ جواد احمد معصوم آدمی ہیں، میری ان کیلئے دعا ہے، ان کی باتوں کو انجوائے کرتا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے جواد احمد کیلئے بڑی دعائیں مانگی ہیں، میں نے مکہ شریف جا کر دعائیں مانگیں وہ ہمارا کولیگ ہے، اسے اپ سیٹ ہوتا دیکھتے ہیں، ان کے اندر پتا نہیں کس چیز کا غصہ اور نفرت ہے، اللہ کرے وہ نفرت ختم ہو جائے، ان کے دل کو اطمینان، سکون اور خوشیاں ملیں۔
جواد احمد سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں ابرار الحق کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا تھا میری طرف سے کچھ نہیں، اب وہ ہر کسی کے ساتھ ایسا رویہ رکھ رہے ہیں، ابھی آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا، جب انسان بولتا ہے تو پہچانا جاتا ہے لیکن میں آج بھی ان کیلئے دعاگو ہوں۔
برابری پارٹی اور اقرار الحسن کی پارٹی میں سے ووٹ دینے سے متعلق سوال پر گلوکار نے کہا کہ ابھی ان کا سفر شروع ہوا ہے اور دونوں کو محنت کرنے کی ضرورت ہے، اقرار الحسن کم از کم سیاست میں تو آئے، ابھی مارکیٹ میں سیاست دان موجود ہیں، عمران خان کے ہوتے ہوئے دور دور تک کوئی نظر بھی نہیں آ رہا۔
