اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 445600 دس گرام : 382000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 408464 دس گرام : 350164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6809 دس گرام : 5844
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور کے 280 سکول سربراہان کو نان سیلری بجٹ کے استعمال کی تربیت

10 Jun 2026
10 Jun 2026

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ لاہور کے 280 سکول سربراہان کو نان سیلری بجٹ (این ایس بی) کے مؤثر استعمال سے متعلق تربیت فراہم کرنے کا اہتمام کیا گیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق لاہور کی پانچوں تحصیلوں میں تربیتی مراکز قائم کیے گئے جہاں متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز نے سکول سربراہان کو فنڈز کے استعمال کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

تحصیل ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ تربیتی سیشن میں ممبر سکول کونسل میاں رضوان اور اے ای او محمد عمران نے شرکاء کو تربیت فراہم کی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اس تربیتی پروگرام کے لیے ڈی ای او ایلیمنٹری ڈاکٹر محمد کامران کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔

ورکشاپ میں گورنمنٹ اے پی ایس بوائز ہائی سکول کے ہیڈماسٹر مظہر وٹو سمیت مختلف سکولوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس موقع پر میاں رضوان نے کہا کہ نان سیلری بجٹ کے درست اور شفاف استعمال سے ہی تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے