اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ مسودے کی منظوری دیدی

12 Jun 2026
12 Jun 2026

(لاہور نیوز) وفاقی کابینہ نے بجٹ 27-2026 کے مسودے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پر بریفنگ دی، جس کے بعد کابینہ نے وفاقی بجٹ 27-2026 کے مسودے کی منظوری دے دی۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق تجاویز پر غور جاری ہے، گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں نسبتاً زیادہ اضافہ کیا جائے گا، جبکہ دیگر سرکاری ملازمین کے لیے بھی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق اقدامات بجٹ کا حصہ ہوں گے۔

بعدازاں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کیمرا ٹیم کو کمیٹی روم سے باہر نکال دیا گیا، وفاقی کابینہ کا اجلاس ان کیمرا کر دیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بجٹ 27-2026 میں بھرپور ساتھ دینے پر اتحادی جماعتوں سے اظہارِ تشکر کیا، آئی ایم ایف کی معاونت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

کابینہ اجلاس میں وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے ڈیسک بجاکر وزیراعظم کی تائید کی۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الحمدللہ اس بجٹ کو بہت محنت اور خلوص سے تیار کیا گیا ہے۔

الحمدللہ اس بجٹ کو بہت محنت اور خلوص سے تیار کیا گیا ہے، اور پاکستان کی عظیم قوم کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

 

انہوں نے مزید لکھا کہ بجٹ میں پاکستان کی عظیم قوم کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے