اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

محکمہ ایکسائز کا ریونیو ہدف بڑھا دیا گیا، 77 ارب روپے مقرر

12 Jun 2026
12 Jun 2026

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا ریونیو ہدف ایک بار پھر بڑھا کر 77 ارب روپے مقرر کر دیا۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق مالی سال کے آغاز میں ریونیو ہدف 70 ارب روپے رکھا گیا تھا، تاہم بہتر کارکردگی کے باعث اسے پہلے 75 ارب اور بعد ازاں 77 ارب روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مئی 2026 کے اختتام تک محکمہ ایکسائز 70 ارب روپے کا ریونیو جمع کر چکا ہے، جبکہ جون کے اختتام تک نئے مقرر کردہ 77 ارب روپے کے ہدف کے حصول کیلئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

محکمہ کے مطابق موٹر برانچ کیلئے ابتدائی طور پر 43 ارب روپے جبکہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 26 ارب روپے وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریونیو وصولیوں میں ریکارڈ بہتری کے باعث حکومت نے ہدف میں اضافہ کیا ہے، جبکہ مالی سال کے آخری مہینے میں وصولیوں کی رفتار مزید تیز کر دی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز کے حکام  نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ نیا ریونیو ہدف مقررہ مدت کے اندر حاصل کر لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے