اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور بورڈ کے امتحانی مرکز سے جعلی امیدوار گرفتار، مقدمہ درج

09 Jun 2026
09 Jun 2026

(لاہور نیوز) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام جاری انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سوشیالوجی سائیکالوجی کے پرچے کے دوران ایک جعلی امیدوار کو گرفتار کر لیا گیا۔

کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان  نے پنجاب کالج فار بوائز، مین بلیوارڈ ایئر لائن سوسائٹی لاہور کے امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا، جہاں جعلسازی کا انکشاف ہوا۔

بورڈ حکام کے مطابق جعلی امیدوار ارسلان یاسین کو امتحان دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ رول نمبر 687544 کے حامل اصل امیدوار ممتاز حسین کی جگہ ارسلان یاسین امتحان میں شریک تھا۔

کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان کی ہدایت پر جعلی امیدوار کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

توصیف الرحمان نے کہا کہ امیدوار اپنی جگہ کسی دوسرے شخص کو امتحان دلوانے سے گریز کریں، کیونکہ ایسے معاملات میں سخت قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی نظام میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔

کنٹرولر امتحانات کا مزید کہنا تھا کہ امتحانی مراکز میں نقل یا کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے