06 Jun 2026
(لاہور نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، چاندی بھی سستی ہو گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 124 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 328 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 12489 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 11240 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے کی سطح پر آگئی۔
ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 463 روپے کی کمی سے 7 ہزار 267 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 421 روپے کی کمی سے 6 ہزار 202 روپے کی سطح پر آگئی۔
